کراچی: اسکول کے طلبہ کی سڑک پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی میں اسکول کے طلبہ کی جانب سے سڑک پر فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسکول کے طلبہ کی سر عام ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دوطلبہ میں سے پیچھے بیٹھے طالبعلم نے بیگ سے پستول نکالی اور بیچ سڑک پر چار فائر کیے۔

فائرنگ کے دوران اسکول کے دیگر طالب علم بھی اطراف میں موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ ممکنہ طورپر طلبہ نے میٹرک کے امتحانات ختم ہونے کی خوشی میں کی تھی، فوٹیج میں نظرآنے والے دیگرطلبہ کی اسکول شرٹس پر سیاہی پھینکے جانے کے بھی نشانات ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فوٹیج میں نظر آنے والی طلبہ کے یونیفارم کی مدد سے بھی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :