پاکستان نے امریکا کو آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی

گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی—فوٹو: وزرات خزانہ
گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی—فوٹو: وزرات خزانہ

پاکستان نے امریکا کو آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات  ہوئی جس میں ڈونلڈ بلوم کو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام پر بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سفیر نے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

مزید خبریں :