Geo News
Geo News

Time 27 مئی ، 2023
جرائم

جھنگ میں باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر زندہ جلا دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جھنگ میں باپ نے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر زندہ جلا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جھنگ کی بستی ڈب میں معصومہ بی بی کو باپ نے اپنے بیٹے بیٹیوں کے ساتھ مل کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لڑکی نے نزاعی بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلا دیا۔

نزاعی بیان کے بعد لڑکی دم توڑ گئی،پولیس نے باپ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔