Time 27 مئی ، 2023
کھیل

جو ٹیم ہمارے ملک نہ آئے ہمیں بھی اس ملک میں کھیلنے نہیں جانا چاہیے: انضمام

آئی سی سی اور ایشین کونسل کو یہ یقین دہانی کروانی چاہیے کہ ایونٹ جس ملک میں ہوگا تمام ٹیموں کو اس ایونٹ میں شرکت کیلئے وہاں جانا ہوگا: سابق کپتان/ فائل فوٹو
آئی سی سی اور ایشین کونسل کو یہ یقین دہانی کروانی چاہیے کہ ایونٹ جس ملک میں ہوگا تمام ٹیموں کو اس ایونٹ میں شرکت کیلئے وہاں جانا ہوگا: سابق کپتان/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کے بھارت جانے کی مخالفت کردی۔

پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران میڈیا سے گفتگو  میں انضمام الحق نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کسی بھی ملک میں ہو جاکر کھیلنی چاہیے، یہ مشورہ صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ ہر ملک کی ٹیمز کیلئے کہہ رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ٹیم اگر ہمارے ملک میں نہ آئے تو ہمیں بھی اس ملک میں نہیں جانا چاہیے یہ احتجاج ریکارڈ ہونا چاہیے، ہم کسی دوسرے ملک میں یا کسی بھی نیوٹرل وینیو پر کھیل سکتے ہیں،  کھیلنے سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔ 

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ پاکستان کا ایونٹ نہیں ہے یہ ایشین الیون کا ایونٹ ہے جو جس ملک میں بھی ہو اس بات کی یقین دہانی ہونی چاہیے کہ اس ملک میں ساری ٹیمیں کھیلنے جائیں گی،  آئی سی سی اور ایشین کونسل کو  بھی یہ یقین دہانی کروانی چاہیے کہ ایونٹ جس ملک میں ہوگا تمام ٹیموں کو اس ایونٹ میں شرکت کیلئے وہاں جانا ہوگا۔

مزید خبریں :