Time 27 مئی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے گارڈ کی جانب سے دور ہٹائے جانے پر وکی کوشل کا ردعمل آگیا

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ شاید سلمان خان کا وکی کے ساتھ کچھ اختلاف ہے تاہم اب اداکار نے اس حوالے سے لب کشائی کی ہے۔/ فوٹو: اسکرین گریب
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ شاید سلمان خان کا وکی کے ساتھ کچھ اختلاف ہے تاہم اب اداکار نے اس حوالے سے لب کشائی کی ہے۔/ فوٹو: اسکرین گریب

بالی وڈکے نامور اداکار وکی کوشل نے  اپنی اور سلمان خان کی وائرل ویڈیو  پر ردعمل دیا ہے۔

حال ہی میں بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈز انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) 2023 کی تقریب متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوئی جہاں معروف بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی۔

اسی تقریب سے ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں سلمان خان کی سکیورٹی نے دبنگ خان کے لیے راستہ بناتے ہوئے وکی کوشل کو پیچھے دھکیل دیا۔

اس دوران وکی کوشل نے سلمان خان سے بات کرنے کی بھی کوشش کی تھی جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ شاید سلمان خان کا وکی کے ساتھ کچھ اختلاف ہے تاہم اب اداکار نے اس حوالے سے لب کشائی کی ہے۔

وکی کوشل نے کہا 'بہت مرتبہ ایسی ہی بیکار باتوں پر لوگ چرچہ شروع کردیتے ہیں، بات کا مطلب کچھ نہیں ہوتا بس لوگوں کو بولنا ہوتا ہے، ویڈیو میں جیسی چیزیں دکھائی دیتی ہیں حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے'۔

اداکار نے کہا یہاں اس وقت اس حوالے سے گفتگو کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔


مزید خبریں :