Time 27 مئی ، 2023
پاکستان

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کےخلاف مقدمہ درج

مقدمہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشےکی خلاف ورزی پر درج کیا گیا— فوٹو: فائل
مقدمہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشےکی خلاف ورزی پر درج کیا گیا— فوٹو: فائل

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر بھی ملزم نامزد ہیں۔ مقدمہ محکمہ جی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشےکی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے  پبلک پارک کی جگہ غیرقانونی قبرستان بنا دیا گیا، پارک اور کمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے، سرکاری رہن شدہ پلاٹوں پر بھی غیر قانونی تعمیرات کرائی گئیں، فرح گوگی ہاؤسنگ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو اور احسن گجر ایک بلڈرز کے چیئرمین ہیں، بلڈرز کمپنی نے ہاؤسنگ سو سائٹی کیلئے 1073 کنال اراضی کی منظوری لی۔

مزید خبریں :