دنیا
Time 28 مئی ، 2023

سوشل میڈیا کے چیلنج نے نوجوان کی جان لے لی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا 

ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران سوشل میڈیا چیلنج نے چینی نوجوان کی جان لے لی۔

چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر سنکیانگ ’پی کے‘ نامی ایک آن لائن چیلنج کے دوران اپنے چیلنجر کو ہرانے کیلئے 30 سے 60 فیصد الکوہل پر مشتمل چینی ساختہ اسپرٹ ’بیجیو‘ کی  بوتلیں پی گیا تھا۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی نوجوان سنکیانگ کے ایک دوست نے میڈیا کو بتایا کہ اسے نہیں معلوم کے چیلنج کے دوران اس کے دوست نے کتنی مقدار میں سپرٹ پیا تھا لیکن جب اس نے ویڈیو دیکھنا شروع کی تھی تب تک وہ تین بوتلیں خالی کر چکا تھا اور چوتھی پی رہا تھا۔

دوست نے بتایا کہ چیلنج رات کو ایک بجے کے قریب ختم ہو گیا تھا جس کے بعد اگلے دن ایک بجے جب سنکیانگ کے گھروالے اس کے کمرے میں داخل ہوئے تو وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔

چینی حکام نے نوجوان کی موت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ سے ڈیلیٹ کردی۔

آن لائن ’پی کے‘ چیلنج میں دو افراد  ایک دوسرے کو چیلنج دیتے ہیں جس کے بدلےانہیں انعام ملتا ہے اور ہارنے والے کو جیتنے والا سزا دیتا ہے۔

مزید خبریں :