Time 28 مئی ، 2023
دنیا

19سالہ دلہن شادی والے دن گھر میں آگ لگنے سے چل بسی

جب رات 4 بجے دلہن پیج رڈی کے گھر میں آگ لگی تو وہ اس وقت سورہی تھی__فوٹو: فائل
جب رات 4 بجے دلہن پیج رڈی کے گھر میں آگ لگی تو وہ اس وقت سورہی تھی__فوٹو: فائل

امریکی ریاست وسکونسن کے شہر  ریڈز برگ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلہن شادی والے دن ہی گھر میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جب رات 4 بجے دلہن پیج رڈی کے گھر میں آگ لگی تو وہ اس وقت سو رہی تھی،  آگ لگنے سے اس کے کمرے میں دھواں بھر گیا جس سے اسے سانس لینے میں مشکل ہوئی۔

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا

بعدازاں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیج کو دھوئیں کے باعث برین ہیمریج ہوا ہے، ایک دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دلہن انتقال کرگئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ  آتشزدگی کے وقت گھر میں دیگر 3 لوگ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے، پولیس نے واقعے پرکسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔

گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :