ڈرامہ 'تیرے بن' کے ملک زبیر مداحوں سے ناراض کیوں ہیں؟

جیو کا مشہور ڈرامہ 'تیرے بن' میں ملک زبیر کا منفی کردار  ادا کرنے والے اداکار  آغا مصطفیٰ نے ڈرامے کے مداحوں سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ڈرامہ 'تیرے بن' اپنی پہلی قسط سے ہی عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس ڈرامے میں ولن 'ملک زبیر' کا کردار نبھانے والے اداکار  آغا مصطفیٰ کو بھی خوب شہرت مل رہی ہے۔

 آغا مصطفیٰ  نے ایک انٹرویو  میں  کہا کہ لوگ اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ مجھے ماں بہن کی گالیاں دینا شروع ہوجاتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ صرف گالیاں ہی نہیں لوگ میری شکل پر بھی مجھے برا بھلا بولتے ہیں، جب ہم بھی کوئی ڈرامہ یا فلم دیکھتے ہیں تو ہمیں بھی کسی سے محبت اور کسی سے نفرت ہوجاتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ گالیاں دی جائیں ، میری پوسٹ پر لوگ کمنٹ کرتے ہیں اور مجھے گالیاں دیتے ہیں جس پر میں انہیں بلاک کردیتا ہوں۔

مزید خبریں :