کھیل
Time 28 مئی ، 2023

ویڈیو: شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں سےگھل مل گئے، مقامی زبان میں گانا بھی گایا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کےساتھ گھل مل گئے جب کہ مقامی زبان میں گایا  گیا مقبول گانا بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

دھانی نے بچوں کے ساتھ گانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے ان بچوں کے ساتھ تصاویر بھی پوسٹ کیں اور کیپشن میں لکھا 'اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھیں اور خوش رہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائےگا'۔

اس سے قبل شاہنواز دھانی نے انسٹاگرام پر زمبابوے کے کرکٹر سکندر رضا کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے بتایا کہ سکندر نے انہیں گھر پر دعوت دی تھی۔

قومی فاسٹ بولر نے اپنی پوسٹ پر لکھا ہمیں کھانے پر مدعو کرنے کے لیے سکندر رضا آپ کا شکریہ،  آپ کے گھر  آ کر  بہت اچھا لگا، آپ  ایک شاندار کرکٹر اور  زمبابوے کرکٹ کے سفیر  ہیں۔


مزید خبریں :