28 مئی ، 2023
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں شادی شدہ خاتون کی جانب سے اپنے سسرالیوں کے خلاف پریس کانفرنس کی گئی ہے۔
خاتون نے پریس کلب میں سسرالیوں کے خلاف پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ جہیز میں گاڑی اورسونےکے زیورات مانگےگئے جو نہ ملنے پر سسرالیوں نے تشددکیا۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ شادی کے ایک ہفتے بعد ہی تشدد شروع کردیا تھا، تحفظ کے لیے فیملی عدالت سے رجوع کرلیا ہے، انصاف کی منتظر ہوں۔
دوسری جانب سسرالیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نجی معاملہ ہے، کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔