Time 28 مئی ، 2023
پاکستان

عمران خان کے سابق معاون خصوصی کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

9 مئی کے واقعات نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، واقعات کی مذمت کرتاہوں: سابق معاون خصوصی— فوٹو: فائل
9 مئی کے واقعات نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، واقعات کی مذمت کرتاہوں: سابق معاون خصوصی— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی طارق محمود الحسن نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں، پی ٹی آئی کے عہدوں سے مستعفی ہورہا ہوں۔

سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

مزید خبریں :