خبریں آرہی ہیں خواتین سے جیلوں میں زیادتی ہوئی، عدلیہ سوموٹو ایکشن لے: عمران

اب انہیں خوف ہے خواتین رہاہوکربدسلوکی سے متعلق بتائیں گی یا انہیں خوف ہےکوئی ایسی چیزہوگئی ہے جو ان سے سنبھالی نہیں جارہی: سابق وزیراعظم— فوٹو: اسکرین گریب
اب انہیں خوف ہے خواتین رہاہوکربدسلوکی سے متعلق بتائیں گی یا انہیں خوف ہےکوئی ایسی چیزہوگئی ہے جو ان سے سنبھالی نہیں جارہی: سابق وزیراعظم— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ خبریں آرہی ہیں کہ خواتین سے جیلوں میں زیادتی ہوئی ہے، عدلیہ سوموٹو ایکشن لے اور خواتین کو رہا کرائے۔

ویڈیو لنک سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ گزشتہ شب  ساڑھے 12 بجے رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس کے بعد شک نہیں رہا ، ہمیں خبریں آرہی تھیں ان کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا گیا، رانا ثناکی پریس کانفرنس نے خواتین سے غیرانسانی سلوک پرشبہات دورکردیے۔

انہوں نے کہا کہ اب انہیں خوف ہے خواتین رہاہوکربدسلوکی سے متعلق بتائیں گی یا انہیں خوف ہےکوئی ایسی چیزہوگئی ہے جو ان سے سنبھالی نہیں جارہی، اس وجہ سے ان کو ڈرہے کہ بات نکل آئی تو پہلے سے تیاری کرلیں۔

ان کا کہنا تھاکہ 25 مئی کو دروازے توڑکرگھروں میں گھسے، عورتوں کوبھی لےگئے، ہم اپنی خواتین، مردارکان اسمبلی سے ملے تو سب نے ایک ہی کہانی سنائی، یہ سب پلان کرکے خوف پھیلانے کےلیےکیاگیا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ خبریں آرہی ہیں کہ خواتین سے جیلوں میں زیادتی ہوئی ہے، عدلیہ سوموٹو ایکشن لے اور خواتین کو رہا کرائے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑ چکے، بہت سے اور چھوڑ دیں گے، یہ جواب ہورہا ہے یہ ہماری جمہوریت کی نفی ہوگی، نہ یہاں بنیادی حقوق، نہ سپریم کورٹ کے فیصلے مانے جاتے ہیں، 90 دن میں الیکشن بھی نہیں ہورہے، عدالتیں ضمانت دیتی ہیں اوردوسرے کیسز میں پکڑکر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت دو تین ہفتے لے لے، اس دوران جتنے لوگ توڑنے ہیں توڑ لیں، ٹائم فریم دیں، اس کے بعد الیکشن کا اعلان کردیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارے لوگوں کو توڑ رہے ہیں جوکہہ رہےہیں پی ٹی آئی چھوڑرہاہوں، ذرا ان سے بیٹھ کر پوچھیں کہ کیا جارہا ہے ان کے ساتھ؟ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ تمہاری فیملیز کو نہیں چھوڑیں گے، بزنس ختم کردیں گے، باہربیٹھے پاکستانی ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان کے رشتے داروں کوپاکستان میں پکڑلیتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ جمہوریت تو پاکستان میں ختم ہوچکی ہے، عدلیہ سےاپیل کررہا ہوں، آپ کو اسٹینڈ لینا پڑے گا، پہلے دن جب سپریم کورٹ کےچیف جسٹس نے کہا میں نے تو تب مذمت کی، جوڈیشل انکوائری کریں پتاتو چلائیں کس نے یہ جلاؤ گھیراؤ کیا ہے جنہوں نے کورکمانڈرکا گھر جلایا ان کے خلاف ایکشن لیں۔

مزید خبریں :