Time 29 مئی ، 2023
دنیا

بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک

دہشتگرد عام شہریوں کے خلاف ایم 16، اے کے 47 اور اسنائپر گنز استعمال کررہے ہیں: وزیراعلیٰ منی پور/ فائل فوٹو اے ایف پی
دہشتگرد عام شہریوں کے خلاف ایم 16، اے کے 47 اور اسنائپر گنز استعمال کررہے ہیں: وزیراعلیٰ منی پور/ فائل فوٹو اے ایف پی

بھارتی ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات کے دوران فورسز سے جھڑپ میں درجنوں باغی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی مشرقی ریاست منی پورمیں گزشتہ ہفتوں سے دو گروپوں کے درمیان نسلی فسادات جاری ہیں جہاں باغیوں کی فورسز سے بھی جھڑپیں ہوئی جس میں متعدد باغیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متعدد افراد کے لاپتا ہونے کی بھی خبریں ہیں۔

منی پور کے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ کا کہنا ہےکہ فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 40 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ دو روز کے دوران دو پولیس اہلکار بھی جان گنوا بیٹھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگرد عام شہریوں کے خلاف ایم 16، اے کے 47 اور اسنائپر گنز استعمال کررہے ہیں اورانہوں نے متعدد دیہاتوں کو بھی نذر آتش کردیا ہے جس کے بعد ہم نے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے جس میں فوج اور دیگر فورسز کی بھی مدد لی گئی ہے، ہمیں فورسز کی طرف سے 40 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید خبریں :