ملک میں فی تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوگیا

1700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل
1700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہوکر 1945 ڈالر فی اونس ہے۔