29 مئی ، 2023
سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ سے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم قانونی امور زیر بحث آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے آڈیو لیکس کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرکے حکم امتناع دے رکھا ہے۔