Time 30 مئی ، 2023
پاکستان

میڈیکل رپورٹ کا معاملہ: عمران خان نے وزیر صحت کو 10 ارب ہرجانےکا نوٹس بھجوا دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر  پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانےکا نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہےکہ عبدالقادر  پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں اور عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہےکہ عبدالقادر پٹیل 10 ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں، جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائےگا۔

نوٹس میں کہا گیا ہےکہ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں  وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کی تھی جس میں انکشاف کیا  گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رپورٹس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر لگا کر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچرکا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے،گوشت میں کوئی چوٹ آجائے تو کسی کو پلستر کرتے دیکھا ہے؟ 

ان کا کہنا تھا کہ پیشاب کے نمونے بھی لیےگئے، ابتدائی رپورٹ میں ٹاکسک چیزیں جن میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران کی ذہنی حالت پر سوالیہ نشان ہے، ان کی حرکات و سکنات فٹ آدمی کی نہیں تھیں،  رپورٹ میں ہے کہ جس آدمی کی دماغی حالت ٹھیک ہو ایسی حرکات نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں :