Time 30 مئی ، 2023
پاکستان

علی محمد خان اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

علی محمد خان کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا: جیل انتظامیہ— فوٹو:فائل
علی محمد خان کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا: جیل انتظامیہ— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں خیبرپختونخوا پولیس نے گرفتار کیا۔

قبل ازیں علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کیا گیا تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق علی محمد خان کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا۔

علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بھی علی محمد خان کو رہا کرنے کے احکامات دیے تھے۔

مزید خبریں :