دنیا
Time 31 مئی ، 2023

روس یوکرین جنگ میں پہلی بار روسی دارالحکومت ماسکو پر ڈرون حملہ

ڈرون حملے میں متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔—فوٹو: سی این این
ڈرون حملے میں متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔—فوٹو: سی این این 

گزشتہ سال فروری سے جاری روس یوکرین جنگ میں پہلی بار روسی دارالحکومت ماسکو  پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو روسی دارالحکومت ماسکو میں ڈرون حملہ ہوا جس میں متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

روس نےماسکو پر ہونے والے ڈرون حملے کا الزام یوکرین پر عائد کردیا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے ماسکو پر ہونے والا ڈرون حملہ یوکرین کا دہشتگرد حملہ ہے، آج صبح یوکرین نے ماسکو کو دہشت گرد ڈرون حملے کا نشانہ بنایا،حملے میں 8 ڈرونز داغے گئے، دشمن کے داغے گئے تمام ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔

ماسکو کے میئر کا کہنا ہے ڈرون حملے میں عمارتوں کو معمولی نقصان ہوا،کوئی زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب ماسکو ڈرون حملوں پر امریکا کا کہنا ہے کہ روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔

رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ماسکو ڈرون حملوں کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں، امریکا کی توجہ یوکرین کے خودمختارعلاقے دوبارہ حاصل کرنے میں یوکرین کی مدد کرنے پر ہے۔

مزید خبریں :