Time 31 مئی ، 2023
صحت و سائنس

مائیگرین کیوں ہوتا ہے؟ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے یہ طریقے اپنائیں

مائیگرین سے ناصرف سر میں شدید درد ہوتا ہے بلکہ متلی، الٹی اور روشنی اور آواز بھی تکلیف کو مزید بڑھا دیتی ہیں/  فائل فوٹو
مائیگرین سے ناصرف سر میں شدید درد ہوتا ہے بلکہ متلی، الٹی اور روشنی اور آواز بھی تکلیف کو مزید بڑھا دیتی ہیں/  فائل فوٹو

آدھے سر کا درد یا مائیگرین وہ مسئلہ ہے جس کا سامنا کئی لوگ کرتے ہیں لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ مائیگرین کے لیے کوئی علاج بھی موجود نہیں۔

مائیگرین سے ناصرف سر میں شدید درد ہوتا ہے بلکہ متلی، الٹی، روشنی اور آواز بھی تکلیف کو مزید بڑھا دیتی ہیں۔

ماہرین کی جانب سے ان مریضوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ مائیگرین ختم کرنے یا کم کرنے کے لیے ایسی غذائیں اپنی خوراک میں شامل کریں جو آپ کے لیے فائدہ مند ہوں، اس کے لیے یہ جاننا بھی اہم ہے کہ مائیگرین ہونے کی اصل وجوہات ہیں کیا؟

آئیے آپ کو مائیگرین ہونے کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہیں۔

تناؤ، نیند کی کمی، موسم میں تبدیلیاں، تیز بو، اونچی آوازیں (سڑک پر ہارن وغیرہ)، تیز روشنیاں،کچھ کھانے اور مشروبات جیسے کیفین اور چاکلیٹ اور ہارمونل تبدیلیاں مائیگرین کا سبب بن سکتی ہیں۔

مائیگرین کا ویسے تو کوئی علاج نہیں ہے لیکن ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو اسے روکنے اور اس سے نجات دلانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ 

یوگا یا جسم کو پرسکون کرنیکی تکنیک:

میڈیٹیشن یا یوگا  جسم کو آرام دیتی ہیں اور یہ جسم کے کسی بھی حصے کا درد ختم کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

نیند پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کریں:

اگر آپ کو مائیگرین کی شکایت رہتی ہو تو نیند پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کریں، نیند ہمیشہ پوری لیں اور پرسکون لیں۔

زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کریں:

کوشش کریں کہ اپنے آپ کو ہائیڈریٹڈ رکھیں اور غذا میں جڑی بوٹیوں والی چائے شامل کریں،  اس کے لیے آپ پودینے والی چائے، ادرک کی چائے، پانی میں پھلوں کو ملا کر پیئں۔

اس کے علاوہ اورنج اور انگور کا جوس بھی اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :