31 مئی ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے بیٹی کی ناراضی کی وجہ بتا دی۔
والد صنم جاوید کا کہنا تھاکہ بیٹی مجھ سے ایک سال سے اس بات پر ناراض ہے اور میرے گھر بھی نہیں آتی کہ آپ نے میرے لیڈر کو برا کہا۔
انہوں نے کہا کہ میرے نظریات ہیں کہ ملک میں بائیں بازو کی سیاست ہونی چاہیے، انتہاپسندی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں جیل میں قید ہیں۔