کھیل

پاکستان مسلسل تیسری بار جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان مسلسل تیسری بار جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان نے مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر ساتویں بار ٹورنامنٹ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے عبدالرحمٰن نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ شرٹ نمبر 18 عبدالرحمٰن نے میچ میں تین گول اسکور کیے۔

ملائشیا کے پیرابو تنگراجا نے 21 ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی ، 42 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد صفیان نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

44 ویں منٹ میں عبدالرحمٰن نے پاکستان کو برتری دلائی، اگلے منٹ ملائیشیا نے مقابلہ برابر کیا، 47 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کو پھر برتری دلادی۔

عبدالرحمٰن نے 48 ویں اور 51 ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی برتری مستحکم کی، 58 ویں منٹ میں ارباز احمد نے گول کرکے اسکور پاکستان کے حق میں چھ ۔ دو کردیا۔

جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

مزید خبریں :