Time 01 جون ، 2023
انٹرٹینمنٹ

'ساس کھانے تک کو نہیں دیتیں‘، انعمتا قریشی کے سسرالیوں پر الزامات

میری ساس کی بہن فرحین قاضی نے میری والدہ پر تشدد کیا جس سے ان کا پاؤں فریکچر ہوگیا: اداکارہ__فوٹو: انسٹاگرام/ انعمتا قریشی
میری ساس کی بہن فرحین قاضی نے میری والدہ پر تشدد کیا جس سے ان کا پاؤں فریکچر ہوگیا: اداکارہ__فوٹو: انسٹاگرام/ انعمتا قریشی

پاکستانی اداکارہ انعمتا قریشی کی جانب سے اپنے سسرالیوں پر ناروا سلوک کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

انعمتا قریشی نے انسٹاگرام پر متعدد اسٹوریز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے خاوند سارنگ کی والدہ اور بہن سمیت رشتے دار ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں جسے وہ بارہا نظر انداز کردیتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے اپنی ساس پر سنگین نوعیت کے لگاتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ان کی ساس انہیں برا کہنے اور بے عزت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں، ان کی ساس اس سوچ کی مالک ہیں جو اپنی بہوؤں پر حکمرانی کے خواب دیکھتی ہیں اور انہیں آزادانہ زندگی گزارنے کا حق نہیں دیتیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری ساس مجھے گزشتہ کئی عرصے سے جسمانی و زبانی تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں جب کہ ان کی بہن فرحین قاضی نے میری والدہ پر تشدد کیا جس سے ان کا پاؤں فریکچر ہوگیا۔

انعمتا قریشی نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کام کے سلسلے میں گھر سے دور ہوتے ہیں اس دوران ان کی ساس ان پر ظلم و ستم ڈھاتی ہیں، یہاں تک کہ انہیں کھانے کو نہیں دیتیں اور ساس کی وجہ سے انہیں بھوکا رہنا پڑتا ہے، وہ راشن کی سب چیزیں ان سے چھپائے رکھتی ہیں کہ یہ سب سامان بھی اداکارہ کے پیسوں کا آتا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ نے کہا کہ  ان کی ساس کا کہنا ہے کہ میں ایک اداکارہ ہوں اس لیے میرے ساتھ گھر نہیں بسایا جاسکتا۔

اپنے شوہر سے متعلق انعمتا نے کہا کہ سسرالیوں کے برے سلوک کے برعکس اس سارے معاملے میں شوہر ان کا ساتھ دیتے ہیں اور وہی ان کی طاقت بنے ہوئے ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

تاہم اداکارہ نے اپنی اسٹوریز میں مداحوں کو اپنے مسائل حل ہونے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ انعمتا قریشی نے جنوری 2020 میں دیرینہ دوست سارنگ قاضی سے شادی کی تھی، ان کے ہاں شادی کے دو سال بعد جنوری 2022 میں بیٹے سائرس کی پیدائش ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ انعمتا قریشیسنو چندا، گھمنڈی، نور جہاں، بیچاری مہر النسا،  بساط دل اور دل گمشدہ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید خبریں :