یوٹیلٹی اسٹورز پر کونسی اشیا کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں؟

یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ فوٹو فائل
یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا مہنگی کر دی گئیں اور نئے نرخ جاری کر دیے گئے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جام کی 450 گرام والی بوتل کی قیمت میں 74روپے تک اضافہ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ شہد کی 500 گرام قیمت میں 101 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایک کلو چکن اسپریڈ کی قیمت 190 روپے تک بڑھائی گئی ہے جبکہ ایک کلو مایونیز100 روپے تک مہنگی کی گئی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر کیچپ کی 800 گرام قیمت 79 روپے تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ ساسز کی 800 گرام قیمت میں 79 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایک کلو اچار 80 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جوشاندہ 3 روپے اور اسپغول 30 روپے تک مہنگا کیا گیا ہے، عرق اور سیرپ 20 سے 40 روپے تک مہنگے کیے ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :