02 جون ، 2023
مہنگائی میں مسلسل اضا فے کا رجحان مئی میں بھی برقرار رہا،گزشتہ ماہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد رہی ۔
ادارہ شماریات نے مئی میں مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
اپریل کے مقابلے میں مئی میں مہنگائی میں 1.58 فیصد اضافہ ہوا ۔مئی 2023 میں مہنگائی کی شرح 37.97 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں شہروں میں مہنگائی 1.50 اور دیہاتوں میں 1.69 فیصد بڑھی ۔
اعداد و شمار کے مطابق آلو 17.2 ، گڑ 15.7 چکن 11.30 فیصد مہنگی ہوئی۔ایک ماہ میں انڈے 7 ، آٹا 6.4 گوشت 4.6 اور دال ماش 3.6 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 میں سگریٹس 148.3 اور چائے 79.3 فیصد مہنگی ہوئی۔ایک سال میں آلو 108 ، آٹا 99 اور گندم 94.8 فیصد مہنگی ہوئی ۔
ایک سال میں انڈے 90.2 ، چاول 85 اور دال ماش 58.2 فیصد مہنگی ہوئی ۔
اس دوران دال مونگ 57.7 ، پھل 53 ، اور چینی 41 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ درسی کتب 114 اور اسٹیشنری بھی 79.3 فیصد مہنگی ہوئی ۔
اس کے علاوہ موٹر فیول 69.9 ، گیس 62.8 اور بجلی 59.2 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ گاڑیوں کے آلات 45 اور گھریلو سامان 41 فیصد مہنگا ہوا ۔اس دوران تعمیراتی سامان اور گاڑیاں 38 فیصد مہنگی ہوئیں۔