Time 02 جون ، 2023
کاروبار

وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1100 ارب روپے تک رکھنے تجویز

وزارت خزانہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے تک رکھنے کی اجازت ہے/ فائل فوٹو
وزارت خزانہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے تک رکھنے کی اجازت ہے/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کےلیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1100ارب روپے تک رکھنے تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا جس میں سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔

وزارت خزانہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے تک رکھنے کی اجازت ہے جب کہ جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

 کمیٹی کی سفارشات منظوری کےلیے قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی۔