Time 02 جون ، 2023
پاکستان

میانوالی میں پولیس اہلکاروں کی اشتہاری ملزمان کے ساتھ ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل

میانوالی میں پولیس اہلکاروں کی اشتہاری ملزمان کے ساتھ ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ریجنل پولیس آفیسر آر پی او سرگودھا ریجن شارق کمال صدیقی نے اشتہاریوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی ڈانس پارٹی میں شامل ہونے پر نوٹس لے لیا۔

آر پی او نے ویڈیو وائرل ہونے پر 9 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈانس پارٹی کی ویڈیو 15 سے 20 دن پرانی ہے۔

مزید خبریں :