وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

نئی پالیسی سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پربینک چارجز اور دیگر اخراجات ختم ہوجائیں گے اورریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سستے دام پر تیل مل سکے گا: ذرائع— فوٹو:فائل
نئی پالیسی سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پربینک چارجز اور دیگر اخراجات ختم ہوجائیں گے اورریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سستے دام پر تیل مل سکے گا: ذرائع— فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پاکستانی پورٹس پر خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خرید سکیں گی، غیرملکی آئل سپلائر کمپنیاں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات پاکستانی پورٹس پر بانڈڈ اسٹوریج میں رکھیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کسٹم بانڈڈ ویئر ہاؤس پالیسی کی سمری ای سی سی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی پالیسی سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پربینک چارجز اور دیگر اخراجات ختم ہوجائیں گے اور نئی پالیسی سے ریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سستے دام پر تیل مل سکے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینکوں کے رویے اور زرمبادلہ کی کمی کے پیش نظر نئی پالیسی تیار کرلی گئی، ملکی کرنسی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات خریدی جاسکیں گی، غیر ملکی آئل سپلائرز شیڈولڈ بینکوں میں صرف ایل سی کھلنے پر پیٹرولیم مصنوعات ریلیز کردیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانڈڈ اسٹوریج کی سہولت سے پاکستان کی اسٹریٹیجک آئل اسٹوریج ممکن ہوجائے گی۔