Time 03 جون ، 2023
انٹرٹینمنٹ

ایکسائز حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی

فوٹوـ: فائل
فوٹوـ: فائل

لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی۔

محکمہ ایکسائز نے ڈیوس روڈ ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روکا۔ 

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کےمطابق افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرادیا ۔ 

افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانی کردی ہے ، موقع پر ہی ٹیکس ادا کرکے جان چھڑائی جاسکتی ہے ، ایکسائز والے روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :