Time 03 جون ، 2023
پاکستان

پشاور بی آر ٹی مالی بحران کا شکار، نجی کمپنی کا سروس بند کرنے کا فیصلہ

بی آر ٹی وہیکل آپریشن اور مینٹیننس سروسز کی مد میں 75کروڑ40 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں: کمپنی کا حکومت کو خط/ فائل فوٹو
بی آر ٹی وہیکل آپریشن اور مینٹیننس سروسز کی مد میں 75کروڑ40 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں: کمپنی کا حکومت کو خط/ فائل فوٹو

پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس مالی بحران کا شکار ہے۔

نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے 75 کروڑ روپے سے زیادہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی کمپنی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، محکمہ ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام کو خط بھی ارسال کیا  ہے جس میں کہا گیا ہےکہ بی آر ٹی وہیکل آپریشن اور مینٹیننس سروسز کی مد میں 75کروڑ40 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں۔

 ٹرانس پشاور نے فروری، مارچ، اپریل اور مئی کے بقایاجات تاحال ادا نہیں کیے جس سے کمپنی شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔ 

دوسری جانب صوبائی نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹرانس پشاور نے سمری وزیر اعلیٰ کو بھیجی ہے، کس کس مد میں ادائیگیاں کرنا ہیں، اس کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :