Time 03 جون ، 2023
پاکستان

جناح ہاؤس حملہ: پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق گرفتار

فرحت فاروق کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 70 کی ملزمہ ہیں: پولیس/ فائل فوٹو
فرحت فاروق کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 70 کی ملزمہ ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور: پولیس نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فرحت فاروق کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق فرحت فاروق کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 70 کی ملزمہ ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کےساتھ سیلفی لینے والے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم اویس مشتاق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 27 کا ملزم ہے۔

مزید خبریں :