Geo News
Geo News

Time 03 جون ، 2023
پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس: سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ

تھانہ آر اے بازار پولیس نے راجہ بشارت کے خلاف 9 مئی کو مقدمہ درج کیا تھا۔ فوٹو فائل
تھانہ آر اے بازار پولیس نے راجہ بشارت کے خلاف 9 مئی کو مقدمہ درج کیا تھا۔ فوٹو فائل

راولپنڈی: سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پولیس چھاپے کے وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت گھر پر موجود نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت جی ایچ کیو حملہ کیس میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب ہیں، تھانہ آر اے بازار پولیس نے راجہ بشارت کے خلاف 9 مئی کو مقدمہ درج کیا تھا۔