Geo News
Geo News

Time 03 جون ، 2023
پاکستان

گوجرانوالا کی عدالت کا بھی پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم

گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا— فوٹو:فائل
گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا— فوٹو:فائل

گوجرانوالا کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر  پرویز الٰہی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

گوجرانوالا کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں۔ ان پر دونوں مقدمات میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں دوران کِک بیکس کے الزامات ہیں۔