Time 03 جون ، 2023
پاکستان

حافظ نعیم کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، میئرپی پی کا حق ہے: ناصرشاہ

ہمارے 104 یوسی چیئرمین ہیں، کسی پر دباؤ نہیں ڈالا، کوئی خود سے فیصلہ کرے گا تو احترام کریں گے: وزیر بلدیات سندھ— فوٹو:فائل
ہمارے 104 یوسی چیئرمین ہیں، کسی پر دباؤ نہیں ڈالا، کوئی خود سے فیصلہ کرے گا تو احترام کریں گے: وزیر بلدیات سندھ— فوٹو:فائل

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم محترم ہیں اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ کراچی کا میئرپیپلزپارٹی کا حق ہے، ہمارے 104 یوسی چیئرمین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی پر دباؤ نہیں ڈالا، کوئی خود سے فیصلہ کرے  گا تو احترام کریں گے، پی ٹی آئی کے بڑے بڑے لوگ خود پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ حافظ نعیم محترم ہیں، ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

میئر کا انتخاب 15 جون کو ہوگا۔

مزید خبریں :