04 جون ، 2023
جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن نعمان لنگڑیال نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کے پاس نئی پارٹی بنانے یا اپنے گروپ کو کسی جماعت میں ضم کرنے کے دونوں آپشن موجود ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ دونوں آپشن سے متعلق مشاورت جاری ہے، جہانگیر ترین کے پاس نئی پارٹی بنانے یا اپنے گروپ کو کسی جماعت میں ضم کرنے دونوں آپشن موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2 روز میں فیصلہ ہوجائےگا کہ کس آپشن پر عمل کیا جائے۔
نعمان لنگڑیال نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین کے حتمی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے بڑے بڑے نام جہانگیر ترین کا ساتھ دینے کا اعلان کریں گے۔