Time 04 جون ، 2023
پاکستان

9, 10 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی سہولت کاری پرکےپی میں پہلا مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا (کے پی) میں پرتشدد مظاہرے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو پناہ  دینے  پر  پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پشاور میں پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج میں توڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف پہلا مقدمہ بونیر میں درج کیا گیا ہے۔

ضلع بونیر میں پی ٹی آئی کے 3  رہنماؤں کو پناہ دینے والوں کے خلاف پہلا پرچہ کاٹا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تحریک انصاف بونیرکے رہنما بختیارعلی اور ہشتم خان کے خلاف تھانہ  گاگرہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ دفعہ 212  پی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کا عکس
ایف آئی آر کا عکس

پولیس کے مطابق ملزمان نے پی ٹی آئی رہنماؤں مینا خان اور سابق ایم این اے شاہد خٹک کو اپنے ریسٹ ہاؤس میں پناہ دی تھی۔

پی ٹی آئی کے دونوں روپوش رہنماؤں کو متعلقہ ملزمان کے ریسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا پولیس نے گزشتہ روز  پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :