Time 04 جون ، 2023
دنیا

بھارتی پارلیمنٹ کی دیوار پر’اکھنڈ بھارت‘ کے نقشے نے مودی حکومت کےعزائم واضح کردیے

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

بھارت کی پارلیمنٹ کی دیوار  پر’اکھنڈ بھارت‘ کے نقشے نے مودی حکومت کےعزائم  واضح  کردیے ہیں۔

بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے متعدد ارکان پارلیمنٹ نے 'اکھنڈبھارت' کےنام سے آرٹ ورک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

پارلیمانی امور کے  وزیر پرہلاد جوشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 'ہمارا عزم واضح ہے ، اکھنڈ بھارت'۔ 

لوک سبھا رکن منوج کوٹک نےکہا کہ نئی پارلیمنٹ میں 'اکھنڈ بھارت' طاقتور، خودانحصار بھارت کی نمائندگی کرتا ہے۔

نیپالی سیاست دانوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں 'اکھنڈ بھارت' کے نقشے  پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

نیپالی سیاست دانوں کا کہنا ہےکہ بھارتی اقدام غیر ضروری اور نقصان دہ سفارتی مسائل کا سبب بن سکتاہے۔

 دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پارلیمنٹ میں بنایا گیا آرٹ ورک اشوک سلطنت کا پھیلاؤ ظاہر کرتا ہے۔

خیال رہےکہ بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح نریندر مُودی نے 28 مئی کو کیا تھا۔

مزید خبریں :