04 جون ، 2023
ضلع گھوٹکی کے کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں دو مغویوں کے قتل کے بعد لاشیں اٹھانے کے معاملے پر سندھ اور پنجاب کی پولیس میں حدود کا جھگڑا شروع ہو گیا۔
سندھ اور پنجاب پولیس جائے وقوعہ کو ایک دوسرے کی حدود قرار دے رہی ہیں۔
رحیم یار خان پولیس کا کہنا ہے کہ جہاں مغوی قتل ہوئے وہ ضلع گھوٹکی کے تھانہ رونتی کی حدود ہے جبکہ گھوٹکی پولیس کے مطابق جہاں ڈاکوؤں نے مغویوں کو قتل کیا وہ ضلع رحیم یار خان کے تھانہ ماچھکہ کی حدود ہے۔
رونتی کے ڈاکوؤں نے قید سے بھاگنے کی کوشش کرنے پر 2 مغویوں کو قتل کیا تھا، ڈاکوؤں کے ہاتھوں مغویوں میں فیصل آباد کا یاسین اور سرگودھا کا رہائشی اکرام شامل ہیں۔