Time 04 جون ، 2023
پاکستان

بذریعہ سفارش حج ڈیوٹی کیلئے نام ڈلوانے والے پولیس افسران کے نام واچ لسٹ میں شامل

فہرست میں شامل پولیس افسران اور اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز سے ہٹا دیا گیا ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل
فہرست میں شامل پولیس افسران اور اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز سے ہٹا دیا گیا ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد پولیس نے 16 افسران اور اہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں شامل کر دیے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھی اس حوالے سے خط لکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فہرست میں شامل افراد قرعہ اندازی کے بجائے سفارش پر حج ڈیوٹی کے لیے اپنا نام ڈالوتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل پولیس افسران اور اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 16 افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :