دنیا
Time 05 جون ، 2023

بھارتی ریاست بہار میں زیر تعمیر پُل گر گیا، شہریوں نے منظر کیمرے میں محفوظ کر لیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی ریاست بہار میں زیر تعمیر پُل گر گیا، شہریوں نے منظر کیمرے میں محفوظ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے شہر بھگل پور میں  زیر تعمیر اگووانی سلطان گنج پُل اتوار کے روز اچانک دریا میں گر گیا۔

 پُل گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پُل گرنے کا منظر مقامی لوگوں نے کیمرے میں محفوظ کر لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگوانی سلطان گنج پُل دوسری بار گرا ہے۔واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :