کھیل
Time 05 جون ، 2023

’انسانی جانوں کا ضیاع تکلیف دہ ہے‘ بھارت میں ٹرین حادثے پر رضوان کا اظہار افسوس

میری دعائیں بھارت میں ہونے والے ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے ہیں: قومی کرکٹر کا توئٹر پربیان/ فائل فوٹو
میری دعائیں بھارت میں ہونے والے ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے ہیں: قومی کرکٹر کا توئٹر پربیان/ فائل فوٹو

پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بھارتی ریاست اڑیسہ میں المناک ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد رضوان نے لکھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ہمیشہ ہی تکلیف دہ ہوتا ہے ، میری دعائیں بھارت میں ہونے والے ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے ہیں۔

واضح رہے کہ  3جون  کو  بھارتی ریاست اڑیسہ میں2 مسافر ٹرینیں ایک ٹریک پر آکر آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے بعد مسافر بوگیاں دوسرے ٹریک پر کھڑی مال گاڑی پر چڑھ گئیں جب کہ خوفناک تصادم میں 288 افراد ہلاک اور 900 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :