Time 05 جون ، 2023
پاکستان

کراچی میں ملیر سے سی ویو تک الیکٹرک بس سروس بند

چارجر پورٹس خراب ہونے کے باعث 12 الیکٹرک بسیں کھڑی ہو گئی ہیں: آپریشن منیجر پیپلز بس۔ فوٹو فائل
چارجر پورٹس خراب ہونے کے باعث 12 الیکٹرک بسیں کھڑی ہو گئی ہیں: آپریشن منیجر پیپلز بس۔ فوٹو فائل

کراچی میں ملیر سے سی ویو تک الیکٹرک بس سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آپریشن منیجر پیپلز بس سروس عبدالشکور نے بتایا کہ چارجر پورٹس خراب ہونے کے باعث 12 الیکٹرک بسیں کھڑی ہو گئی ہیں، ان بسوں کی جگہ پیپلز بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

آپریشن منیجر پیپلز بس سروس کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بس کا روٹ نمبر ون ملیر سے سی ویو تک کا ہے جو بند ہے جبکہ بحریہ ون سے ملیر تک الیکٹرک بس مقررہ وقت پر چل رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چائنیز انجینئرز الیکٹرک بسوں کی خرابی دور کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، امید ہے جلد مسئلے کا حل نکال لیا جائےگا۔

مزید خبریں :