05 جون ، 2023
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر میں نوجوان کی پُراسرار موت کی خبر سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کی لاش ڈی آئی جی آپریشنز کے واش روم سے ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر نوجوان کی موت کی وجہ طبعی معلوم ہوتی ہے اور مرنے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
حکام کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کے بارے میں علم ہو سکے گا۔