Time 05 جون ، 2023
پاکستان

قمر باجوہ سے بیرون ملک ایک شخص کی بد تمیزی، اہلیہ کی موجودگی میں نازیبا زبان استعمال کی

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بیرون ملک ایک شخص کی جانب سے بد تمیزی اور بے ہودگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ سابق آرمی چیف بیرون ملک ہیں، اُن سے ایک شخص نے بیہودگی اور بدتہذیبی کی اور اس میں تمام حدیں پار کر گیا۔

نامعلوم شخص نے اُن کی ویڈیو بنائی، نازیبا زبان استعمال کی،  گفتگو سے وہ شخص بظاہر افغان لگ رہا تھا، اس موقع پر سابق آرمی چیف کی اہلیہ بھی اُن کے ساتھ موجود تھیں۔

جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے خود پر قابو رکھتے ہوئے اُس شخص کو نظر انداز کیا اوراُس کی بدتمیزی کا کوئی جواب نہ دیا۔

اس ویڈیو کو پی ٹی آئی کے حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے۔

آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے اور کس ملک کی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے یہ ویڈیو فرانس کی ہے جہاں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ تعطیلات گزارنے کیلئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :