Time 05 جون ، 2023
پاکستان

پشاور میں میاں بیوی کا ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ

تیزاب حملے میں خاتون اور اس کی بغل میں موجود بچہ زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو فائل
تیزاب حملے میں خاتون اور اس کی بغل میں موجود بچہ زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

پشاور میں میاں بیوی نے مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کر دیا۔

پشاور کے علاقے توحید آباد میں میاں بیوی نے مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کیا، تیزاب حملے میں زخمی خاتون کا برقعہ اور کپڑے بھی جھلس گئے، تیزاب گردی کا شکار خاتون اور اس کے بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب حملے میں خاتون اور اس کی بغل میں موجود بچہ زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ذاتی جھگڑے پر زیارت گل نامی ملزم نے بیوی کے ساتھ مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کیا۔

واقعے کے بعد تھانہ آغا میر جانی پولیس نے ملزم زیارت گل کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :