آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

نیشنل اکنامک کونسل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے اہداف تیار کرلیے: ذرائع/ فائل فوٹو
نیشنل اکنامک کونسل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے اہداف تیار کرلیے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کیےجانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے اہداف تیار کرلیے جس پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد مالیاتی خسارے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، وفاق اور صوبوں کو ملا کر 7.1 فیصد مالیاتی خسارے کا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا مالیاتی خسارہ ہوگا جب کہ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 7300 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کیےجانے کی تجویز  اور بے نظیراِنکم سپورٹ پروگرام کیلئے 430 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

ذرائع  کا بتانا ہےکہ ایف بی آر کیلئے 9200 ارب ٹارگٹ مختص کیا گیا ہے، نان ٹیکس آمدن کی مد میں 2800 ارب روپے کا ٹارگٹ مختص کیا گیا۔

مزید خبریں :