Time 06 جون ، 2023
پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، بلوچستان نے بائیکاٹ کردیا

وفاقی حکومت نے وعدوں پر عمل نہیں کیا، وفاقی حکومت کا رویہ دیکھ کراجلاس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے: بلوچستان حکومت/ فائل فوٹو
 وفاقی حکومت نے وعدوں پر عمل نہیں کیا، وفاقی حکومت کا رویہ دیکھ کراجلاس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے: بلوچستان حکومت/ فائل فوٹو

اسلام آباد: بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

وزیراعظم شہباز  شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں  وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال سمیت دیگر وزرا اور پنجاب، کے پی اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی تاہم بلوچستان حکومت نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

بلوچستان کے ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی کی جانب سے وفاقی حکومت سے مجوزہ منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے وعدوں پر عمل نہیں کیا، وفاقی حکومت کا رویہ دیکھ کراجلاس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :