06 جون ، 2023
بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک 12 سالہ بچی چارجنگ پر لگے موبائل فون کی تار کو حادثاتی طور پر چھونے کے باعث کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے علاقے کھجوری کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔
اس بچی نے غلطی سے چارجر کی ننگی تار کو چھو لیا تھا جس کے بعد کرنٹ لگنے سے وہ جھلس گئی تھی۔
حادثے کے بعد بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکی۔
اس سے قبل اپریل 2023 میں بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک 8 سالہ بچی موبائل فون پھٹنے سے ہلاک ہوگئی تھی۔
پولیس کے مطابق بچی کے موبائل فون استعمال کرنے کے دوران فون اس کے چہرے کے قریب پھٹ گیا، بچی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔
کچھ عرصے قبل ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بھی موبائل چارجنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی تھی۔