ویڈیو: نصیر الدین شاہ کا سندھی زبان سے متعلق بیان، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

بھارت کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ کو سندھی زبان سے متعلق ایک بیان مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی۔

دو روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے اردو زبان سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی ہے‘۔

نصیر الدین شاہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین  نے اس غلط فہمی یا پھر لاعلمی کو بلکل بھی نظرانداز نہیں کیا اور ایک سے بڑھ کر ایک  دلچسپ تبصروں کے ذریعے  اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر ان کی درگت بنائی۔

سوشل میڈیا صارفین نے نصیر الدین شاہ کے بیان کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ایسی اسٹیریو ٹائپ باتیں ایسے لوگوں سے سننے کو ملتی ہیں جو کبھی سندھ آئے ہی نہیں ہیں، جبکہ کئی لوگوں نے انہیں سندھ آنے کی دعوت دے دی کہ وہ خود پاکستان آکر سندھی زبان بولنے والوں کو دیکھ لیں۔

سندھ کے نامور خاتون صحافی وینگس نے نصیر الدین شاہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نصیر الدین شاہ دیگر کچھ لوگ کس طرح سندھی زبان، اس کے میڈیا اور اس کے ادب کو کس آسانی کے ساتھ نظرانداز کر دیتے ہیں۔

کئی صارفین نے نصیر الدین شاہ کے بیان پر رد عمل میں طنز و مزاح کا سہارا لیا، ایک صارف نے لکھا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ لوگوں کو اپنی پبلک اپیئرنس ختم کردینی چاہیے اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ان کے خاندان کو اس پر عمل کروانا چاہیے۔

 ایک اور صارف نے لکھا کہ جی میں موئن جو دڑو میں اپنے مدفن سے لکھ رہا ہوں، اب پاکستان میں سندھی نہیں بولی جاتی، اب ہم ایک چائنیز اور دوسری ارد-لش، صرف یہ دو زبانیں بولتے ہیں۔

مزید خبریں :