Geo News
Geo News

Time 06 جون ، 2023
پاکستان

سندھ حکومت کا عید الاضحیٰ پر تنخواہیں اور پنشن 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ

محکمہ خزانہ نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردیے— فوٹو:فائل
محکمہ خزانہ نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردیے— فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ پر تنخواہیں اور پنشن 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ خزانہ نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردیے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق تمام محکمے تنخواہیں اور پنشن یکم جولائی کے بجائے 23 جون تک اد ا کریں۔

خیال رہے کہ کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔